قرآنی قائدہ

 علم تجوید کے بنیادی قوائد:

            اس کورس کی تشکیل کامقصد صحیح مخارج ،تلفظ اور ادائیگی کے ساتھ تلاوت قرآن کریم ہے۔تجوید کے بنیادی قواعد کی تعلیم اور مشق کے سبب طالب علم اس قابل ہو جاتا ہے کہ قرآن کریم کو درست انداز میں تلاوت کرسکے۔

 

نصاب:                  علم تجوید کے قواعد                    اور         قواعد کا اطلاق

 

اسلامی اصول و قوانین:

            اس کورس میں طلبا کو بنیادی اسلامی قوانین مثلا (طہارت ،نجاست،وضو،غسل،نماز،روزہ، دعااور عبادات جیسے امور کی آسان پیرائے میں تعلیم دی جاتی ہے تاکہ ہمارے بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اور باعمل مسلمان بن سکیں۔

نصاب:

            وضو کے مسائل /طریقہ                  غسل کے مسائل /طریقہ

            غسل میت و تکفین                         نماز کا طریقہ اور ترجمہ

            روزمر ہ کی دعائیں                                    نماز جنازہ

           

 فہم قرآن (ترجمہ تفسیر):

            اس کورس میں طلبا کو آیات کا ترجمہ ،باہمی ربط،پس منظر اور مختصر تشریح پڑھائی جاتی ہے ۔تاکہ طلبا تک قرآن کا آفاقی نظام پہنچایا جاسکے اور وہ اس الہی پیغام کے داعی بن کر نور قرآن کو عام کر سکیں۔

 نصاب:

            سورة بقرہ تا سورہ مائدہ                   سورة ق تا سورة ناس

 

حفظ قرآن:

            اس کورس کا مقصد ایسے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کی تربیت ہے جو حفظ کی غیر معمولی صلاحیات کا مظاہر ہ کرسکیں۔جبکہ اس کورس کے ذریعہ قدرے کم استعداد کے بچوں اور احباب کو بھی قرآن کی چھوٹی سورتیںحفظ کرائی جاتی ہیں۔

نصاب:

            سورة الفاتحہ تا سورة والناس

            سورةوالشمس تا سورة والناس

            سورة جمعہ،سورة اعلی،سورة یسن،سورة رحمن وغیرہ

 

شرعی مشاورت:

            جدید معاشرے کی تیز رفتار زندگی میں آنے والے کئی ایک مسائل ہمارے ذہنوں میں اکثر یہ سوال پیدا کرتے ہیں کہ آیا میرا عمل اسلامی احکامات کے مطابق ہے یا مخالف ۔ وسائل کی عدم دستیابی اور اہل علم افراد تک رسائی نہ ہونے کے سبب ہم اپنی سوچ کے مطابق ایک غلط کام کو صحیح اور ایک صحیح کام کو غلط سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔اس اہم مسئلہ کے مدنظر الہادی قرآن اکیڈمی اپنے ممبران کے لئے شرعی مشاورت کی خدمات پیش کر رہی ہے۔ہمارے ادارے سے منسلک علماءاپنی بھرپورعلمی استعداد کے مطابق آپ کے مسائل کو حل کرتے ہیں ۔

تاہم کسی پیچیدہ مسئلہ کی صورت میں مذہبی اتھارٹی سے رجوع کے بعد اپنے ممبران کے لئے ان کے شرعی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر وقت مستعد رہتے ہیں۔ (فی الحال یہ سہولت صرف الہادی قرآن اکیڈمی کے ممبران کے لئے مہیا کی گئی ہے۔)  

 

فن خطابت :

            جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ معاشرے میں ہر فرد کسی نہ کسی خاص صلاحیت کا حامل ہوتا ہے ۔تاہم بہت کم ایسے افراد ہوتے ہیں جن کو ان خداداد صلاحیات کو نکھارنے اور پروان چڑھانے کے لئے مناسب وسائل میسر آتے ہیں ۔فن خطابت بھی ایسی ہی ایک صلاحیت ہے کہ جب تک اس کی باقاعدہ تربیت حاصل نہ کی جائے اس وقت تک اس فن میں نکھار پیدا نہیں ہوتا۔علمی ترقی کے سبب یہ فن بھی ایک سائنس کا درجہ حاصل کر چکا ہے ۔

            برصغیر پاک و ہند میں اس فن کے ماہرین جس ملکہ کے حامل ہیں کسی سے پنہاں نہیں۔پس اہل افراد کی اس علمی و فنی تشنگی کے پیش نظر الہادی قرآن اکیڈمی نے ماہرین فن کی ایک جماعت کو تربیت کی غرض سے آمادہ کیا ۔الہادی قرآن اکیڈمی کے زیر انتظام فن خطابت کی بنیادی تعلیم اور مشق کا انتظام کیا گیا ہے۔اس کورس کی تکمیل کے بعد آپ کا بچہ یا آپ خود اپنے اندر موجود اس صلاحیت میں واضح نکھار محسوس کر سکتے ہیں۔

 

نعت خوانی:

            فن خطابت کی مانند نعت خوانی اور قصیدہ بھی ایسا فن ہے جس کی استعداد قدرتی طور پر بعض افراد میں پائی جاتی ہے۔اس فن میں مہارت کے لئے بھی باقاعدہ اساتذہ کی راہنمائی ازحد ضروری ہے۔اسی مقصد کے پیش نظر الہادی قرآن اکیڈمی نے معروف نعت خوان اساتذہ کے علم سے استفادہ کرتے ہوئے نعت خوانی کے طلاب کے لئے تربیتی کورس کا انتظام کیا ہے ،اس کے علاوہ الہادی نعت فورم کے تحت نعت خوانی کے مقابلہ جات کے ذریعہ اس فن کی ترویج کا عمل جاری ہے۔

 

فن قرائت:

            خوش الحانی اور تجوید کے قوائد کے ساتھ قرآن کی تلاوت قرآن کے روحانی الفاظ کی اثر پذیری کو مزید بڑھا دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نزول قرآن کریم سے لے کر آج تک مختلف ادوار میں ایسے افراد کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جو قرآن کو قرائت کے ساتھ تلاوت کرتے اور دوسروں کو اسکی تعلیم دیتے۔ہماری صدی میں مشہور قراءقاری عبد الباسط، قاری سدیس، وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔

            فن قرائت کا شوق اور اہلیت رکھنے والے افراد کی اس صلاحیت کی نمو کی خاطر الہادی قرآن اکیڈمی نے الہادی قرائت فورم کی بنیاد رکھی جس کے تحت عالمی سطح کے قراءکی تربیت اور ان کے درمیان مقابلوں کے انعقاد کی روایت کو پروان چڑھایا گیا۔اگر آپ بھی اس فن کو سیکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو آج ہی الہادی قرائت فورم کا حصہ بن کر ماہر قاریان قرآن کی زیر نگرانی اپنی تربیت کا آغاز کریں ۔

 

 

محافل و مجالس کے لیئے آن لائن معاونت:

            مغربی معاشروں میں علماءکی عدم دستیابی کے سبب اکثرکسی بھی اہم دینی تہوار یا مخصوصی کے موقع پر مجالس و محافل کے انعقاد میں دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔الہادی قرآن اکیڈمی نے جدید ٹیکنالوجی اور دور حاضر کے وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے بیرون ملک اور اندرون ملک بسنے والے مومنین کے لئے آن لائن لائیو مجالس و محافل کا اہتمام کیا ہے۔اب آپ کسی بھی مذہبی تہوار یا مخصوصی پر الہادی قرآن اکیڈمی کے جید علماءسے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

مستقل بنیادوں پر مبلغ و مبلغہ کی فراہمی:

            وہ مومنین جو اپنی کمیونٹی میں مستقل بنیادوں پر مبلغ یا مبلغہ کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہوں اب الہادی قرآن اکیڈمی سے رابطہ کرکے اپنی کمونٹی کے لئے انتہائی مناسب اجرت پر یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

ادارے سے فارغ التحصیل افراد کی مناسب خدمت کے لئے تعیناتی:

            وہ افراد جنہوں نے الہادی قرآن اکیڈمی کے کسی بھی کورس میں شرکت کی ہو کورس کے اختتام پر اکیڈمی ایسے افراد کو تبلیغی یا دیگر خدمات کی آفر کرتی ہے ۔دلچسپی اور اہلیت رکھنے والے افراد کو مستقل بنیادوں پر الہادی قرآن اکیڈمی کی ٹیم میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے۔